زمبابوین بورڈ تحلیل کردیا جائے، اسٹریک

September 24, 2018

ہرارے ( جنگ نیوز ) زمبابوین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، کوچ اور آل رائونڈر ہیتھ اسٹریک نے ملکی کرکٹ بورڈ تحلیل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ انہوں نے 20 ستمبر کو دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملکی کرکٹ تنظیم بھاری قرضوں کے بوجھ میں دبی ہوئی ہے،اسے تحلیل کردیا جائے۔