حسن سردار کوہاکی ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

September 24, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز کی جانب سے استعفی دینے اور کام جاری نہ رکھنے کی صورت میں قومی ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار کو نیا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا حتمی اعلان ہالینڈ کے غیر ملکی ہیڈ کوچ کے حتمی فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔