ڈگری : پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل اور منشیات برآمد،2؍ملزمان گرفتار

September 24, 2018

ڈگری( نامہ نگار) ایس ایچ او ڈگری ایاز حسین بھٹی نے ڈگری کے قریب کنگورو شاخ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل چور حمزہ آرائیں جو کہ میرپور خاص کا رہائشی بتایا جاتا ہے کو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرکے ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ شاہ نواز خاصخیلی کے حوالے کردیا۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ میرواہ گورچانی ، فدا حسین لغاری نے گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نثار شیخ کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے دو سو دیسی ساختہ گٹکے برآمد کر لئے اور ملزم کے خلاف تھانہ میرواہ گورچانی پر مدمہ درج کر لیا گیا۔