بالی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی وڈ میں انٹری کے لئے تیار

September 24, 2018

لندن(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی وڈ میں انٹری کے لئے تیار ہیں جنہوں نے ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی ووڈ فلم مورٹل کومبٹ کے پروڈیوسر لارنس کیسن آف سے ملاقات کی ہے ۔ اس خفیہ ملاقات میں پروڈیوسر نے ٹائیگر شیروف سے ملاقات کی اور فلم پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ہے۔ میڈیا کے مطابق ٹائیگر شیروف کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ ٹائیگر کے علاوہ اب تک نصیر الدین شاہ ، عرفان خان، امریش پوری،علی فضل، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا بھی ہالی وڈ میں اپنی اداکری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔