کراچی میں آوارہ کتوں کی دہشت، شہری پریشان

September 24, 2018

کراچی (این این آئی) کراچی شہر میں آوارہ کتوں نے شہریوں کی ناک میں دم کررکھاہے۔ یہ گروہ کی شکل میں شہریوں پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ جناح اسپتال میں روزانہ کیسز رپورٹ ہونے لگے۔شہریوں نے وزیر بلدیات ، کمشنر کراچی اور مئیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔کتے عام طورپر خوف کی علامت ہوتے ہیں ۔حالیہ دنوں میں کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے بارہ واقعات سامنے آگئے ہیں۔ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی سے جناح اسپتال لائے گئے مریضوں میں بچے اورو خواتین شامل ہیں۔ مارکیٹ میں ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں شام ڈھلتے ہی ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر آوارہ کتوں کا راج ہوتا ہے جس سے شہریوں میں خوف پھیل رہا ہے۔اس بارے میں جب وزیر بلدیات سعید غنی سے سوال کیا گیا تو موصوف نے شکار کا پیغام سنا دیا، شہریوں نے وزیر بلدیات ، کمشنر کراچی اور مئیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔