کینٹ، ایک کروڑ روپے مالیت سے واٹر سپلائی سکیموں کی مرمت کروائی جائیگی

September 24, 2018

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ ایک کروڑ روپے کی مالیت سے واٹر سپلائی سکیموں، فلٹریشن پلانٹس اور پائپوں وغیرہ کی مرمت کروائے گا ،اس کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کی گئی تھی ، مرمت کی یہ 43سکیمیں وارڈ نمبر ایک ، تین ، پانچ ، چھ ، سات ، آٹھ ، نو اور دس میں شروع کروائی جا رہی ہیں ، بعض کی موقع کے مطابق مرمت کی ضرورت تھی جبکہ بعض کی ممبران کینٹ بورڈ کی طرف سے نشاندہی کی گئی تھی ، یہ کام راولپنڈی کینٹ کی آٹھ وارڈز کے ایریاز پشاور روڈ، علی آباد، آشیانہ چوک، قاسم آباد، الہ آباد، دریا آباد ، کمہار روڈ، شاہین پورہ ، بابو محلہ، چلڈرن پارک، مغل آباد، گروٹی، کمال آباد، غازی آباد، مدینہ کالونی، علامہ اقبال کالونی وغیرہ کے علاقے شامل ہیں ۔