اسکاٹ لینڈ میں چور 60 ہزار شہد کی مکھیاں لیکر غائب ہوگیا

September 24, 2018

ایڈنبرگ (صباح نیوز) سکاٹ لینڈ میں انوکھی چوری اس وقت دیکھنے میں آئی جب ایک چور ر تقریبا 60 ہزار شہد کی مکھیاں لے اڑا۔شہد کی مکھیوں کی چوری پر فارم کے مالک نے کہا کہ وہ اپنی اس جمع پونجی سے ریٹائرمنٹ کے بعد شہد کا بزنس شروع کرنے والے تھے لیکن چور اس کی عمر بھر کی کمائی لے اڑے۔ بی کیپر ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے کہا کہ یہ کام کسی ایسے شخص کا ہے جو خود شہد کی مکھیوں کا ماہر ہے کیو نکہ یہ چوری بہت مہارت سے کی گئی ۔