ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم’ بمبل بی‘ کا ٹریلر جاری

September 24, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایکشن سے بھرپور نئ یسائنس ایکشن ایڈونچرفلم 'بمبل بی کاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہالی وڈ ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاء سے زمین پرآنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے ۔

نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں پامیلا ایڈلن ، ہیلی اسٹین فیلڈ،مارٹن شارٹ (بمبل بی )،مارسیلا بریگیو، پیٹر کولن اورکینیتھ کوئی سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

پیلے رنگ کی ننھی کار سے دیوہیکل روبوٹ میں تبدیل ہوتے اس نٹ کھٹ کردار کی دلچسپ حرکات اس فلم میں بھی شائقین کو بیحد پسند آئینگی۔

فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت21دسمبر کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔