حادثےمیں موٹر سائیکل سوارکی ہلاکت نا معلوم ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

September 25, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ شاہ شمس پولیس نے ٹریفک حادثےمیں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت پر نا معلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، ایک روز قبل تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار ذیشان کو کچلدیا تھا جو ز خموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا تھا ،تاحال ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ،پولیس نے ٹرک قبضے میں لے لیا ہے ۔