کسی صورت آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپوں گا، وزیر خزانہ اسد عمر

September 25, 2018

کراچی(ٹی وی رپورٹ) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تمام ایکسپرٹس کا یہی کہنا ہے کہ آپ کیوں اپنے اوپر لے رہے ہیں خاموشی سے آئی ایم ایف پروگرام میں جائو، ٹیکس بڑھاؤ ساری چیزیں بڑھا دو مگر میں کسی صورت آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپوں گا اولین ترجیح ہے غریب آدمی کو بچایا اور ایکسپورٹ انڈسٹری کو مضبوط کیا جائے، معیشت کے حالات بہتر نہیں سخت مشکل ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ پہلی دفعہ پاکستان نے مشکل حالات نہیں دیکھے مشکل حالات سے گزرتے رہے ہیں پہلے بھی ہم بچ کے نکل جاتے تھے اس دفعہ بھی بچ کے نکل جائیں گے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ کیا ہم وہ فیصلے کر پائیں گے کہ جس سے ہم ایک مستقل ترقی کے سفر کا آغاز کر سکیں۔ فنانس بل بحران کو روکنے کا بل ہے یہ ایک بنیادی ریفارم کا بل نہیں ہے۔ ہم نے سہولت پیدا کر کے ٹیکس لینا ہے۔ ٹیکس لینا اوپر سے شروع کریں گے اُس کے بعد نیچے آئیں گے۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر خزانہ نے کہا کہ لوگ دو تین وجوہات کی بناء پر ٹیکس نہیں دیتے کہتے ہیں نظام بڑا مشکل ہے ، دوسرا لوگوں کے ذہن میں ہے کہ ٹیکس چوری ہوجاتا ہے اس لئے ہم نے یہ دکھانا ہے کہ نئی حکومت صداقت اور امانت کے پیمانے پر پورا ترتی ہے تیسرا لوگوں کا خیال ہے کہ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی اپنی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہوتیں تو وزیراعظم نے اس حوالے سے بہت بڑا فیصلہ لیا۔بہت سارے اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قانون یہ کہتا اگر آپ 182 دن سے کم پاکستان میں رہیں کسی بھی سال میں تو آپ کو ٹیکس فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اسی طریقے سے جو دوسری بات ہے کہ وراثت میں کسی کو جائیداد مل گئی بیٹی ہے وہ کام نہیں کرتی وہ ٹیکس فائلر نہیں ہے اس قسم کی باتیں میرے اس وقت ذہن میں ہیں مجموعی طور پر آخر میں پالیسی منظور ہوگی۔ حوالہ ہنڈی کے سسٹم کے حوالے سے دو یا تین میٹنگ جس کو وزیراعظم نے ذاتی طور پر لیڈ کیا ہے اس پر ہم نے دو حصوں میں اس کام کو تقسیم کیا ہے کہ قانون کے اندر کس تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ اس وقت جو دروازے کھلے ہوئے ہیں اُن کو بند کیا جاچکا ہے قانون میں ابہام میں رکھے ہوئے ہیں آنے والے دنوں میں جو قانونی ترمیم ہے وہ فائنل ہوجائے گی اس کے بعد انشا اللہ کیبنٹ اپرول کروالیں گے دوسرا کام جو ایڈمنسٹرٹیوایکشن ہے وہ انٹریرمنسٹر کی لیڈ لگائی ہے یہی ٹائم فریم ان کو دیا گیا ہے دوسرا اسی کے ساتھ جو ہم نے کام کیا جو پیسہ باہر جاچکا ہے وہ لانے کی بھی پیش رفت ہو رہی ہے ۔ ہم جو اقدامات کر رہے ہیں اُمید ہے خاطر نتائج حاصل ہوں گے۔ ہم اپنے ایکسپورٹرکو پوری طرح سپورٹ کریں گے۔