خانہ کعبہ کو مکمل طورپرغلاف میں ڈھانپ دیا گیا

September 25, 2018

مکہ(اے پی پی) حج کے موقع پر خانہ کعبہ کے زیریں حصے سے اوپر اٹھائے گئے غلاف کعبہ کو نیچے تک لٹکا کر خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپے جانے کا عمل حرمین شریفین کے نگراں ادارے کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔غلاف کعبہ کے کپڑے کا نچلا حصہ جسے حج کے ایام میں تین میٹر تک اوپر کردیا گیا تھا سنہری شاذروان تک نیچے کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم برائے غلاف کعبہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن محمد المنصوری نے کہا کہ آپریشنل اور تکنیکی پلان کے مطابق غلاف کعبہ کو مکمل طورپر نیچے تک کھول دیا گیا ہے، غلاف کعبہ کو اوپر کرنے کا مقصد اسے صاف کرنا اور کسی قسم کے گزند پہنچانے سے بچانا ہے۔