افغان پریمئیر لیگ، قومی کرکٹرز کا این او سی کیلئے بورڈ سے رابطہ

September 25, 2018

قومی کرکٹرز نے افغان پریمئیر لیگ کے لئےاین او سی نہ ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ۔ لیگ 5 اکتوبر سے شارجہ میں شروع ہو رہی ہے۔

افغان پریمئیر لیگ میںکھیلنے کے لیے کرکٹر کامران اکمل اور محمد عرفان نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں لیگ کے لئے این او سی جاری کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نہ تو اتنے پیسے ہیں اور پرفارمنس دینے کے باوجودنیشنل ٹیم میں موقع نہیںملتا ہے ،اس لئے لیگز کھیلنے کی اجازت ہونی چاہیئے تاکہ روز گار کمایا جا سکے۔

کرکٹرز نے مزید کہا کہ این او سی کے حوالے سے بورڈ کو ایک پالیسی واضح کرنی چاہیئے تاکہ غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے کھلاڑیوں کا نقصان نہ ہو۔

واضحرہے کہ افغان پریمیئر لیگ کے لیئے پی سی بی نے صرف ریٹائرڈ کرکٹرز کو ہی این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔