خورشیدشاہ نے نیب مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا

September 25, 2018

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے اپنے خلاف نیب مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنے خلاف کیسز کی تفتیش کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کیس تھا تو تحقیقات کی جاتی ، میڈیا میں خبر یں چلوا کر تضحیک کرنا مناسب نہیں ۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پہلے کہتی تھی سارا بجٹ زیادہ وزراء کے پاس چلاجاتا ہے لیکن جب سے ان کی حکومت آئی وزیر بڑھتے ہی جارہے ہیں،لگتا ہے ان کی کابینہ ریکارڈ توڑدے گی ۔