سپر ہائی وے سے بچے کی تشدد زدہ،جمشید کوارٹر ز میں مکان سے ایک شخص کی لاش ملی

September 26, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے12سالہ بچے ریحان خاں ولد بسم اللہ خاں کی کئی روز پرانی تشدد زدہ لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردی ،جمشید کوارٹر زمکان نمبر F-250 سے ایک شخص کی لاش ملی ، پولیس نے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں متوفی کی شناخت40سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ۔