جدہ: 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی حرمین ایکسپریس کا افتتاح

September 26, 2018

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ’’حرمین ایکسپریس‘‘ٹرین کا سرکاری طور پر افتتاح کردیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


افتتاحی تقریب میں مقامی اور بین الاقوامی اعلیٰ اہلکار بھی پہنچے،مذہبی شخصیات، پالیسی ساز افراد، بڑے سرمایہ کار اور حرمین ایکسپریس کے منصوبے میں شریک کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

مملکت کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ ڈاکٹر نبیل بن محمد العامودی نے اس شان دار منصوبے کی سرپرستی اور سپورٹ کرنے پر سعودی فرماں روا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔