یورپ میں جعلی،غلط خبروں کی روک تھام

September 26, 2018

گوگل اور سوشل میڈیا ویب سائٹس نے یورپ میں جعلی اور غلط خبروں کی روک تھام کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

گوگل،فیس بک،ٹویٹر اور دیگر کمپنیوں نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ، جس کے تحت جدید جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنولوجی پر کام کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے لائحہ عمل بھی بنایا جائے گا۔

یہ اقدام یورپی یونین کے آنے والے انتخابات میں دخل اندازی سے بچنے کے لیے کیا جارہا ہے۔