کرینہ کپور کے ریڈیو شو کی پہلی مہمان سنی لیون

September 28, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی اداکارہ کرینہ کپور بہت جلد اپنے ریڈیو پروگرام کا آغاز کرنے والی ہیں جس میں آئٹم گرل سنی لیون ان کے شو کی پہلی مہمان بنیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور بھارتی اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور رواں سال دسمبر سےاپنے ریڈیو شو کا آغاز کررہی ہیں جس میں وہ شو کی میزبانی کرتی سنائی دیں گی۔

جلد شروع ہونے والے ریڈیو شو میں کرینہ کپور اپنےمداحوں سے دلچسپ باتیں کریں گی اور ساتھ ہی بالی ووڈ کی مشہورشخصیات کو بھی اپنے پروگرام میں مدعو کریں گی اور ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ نامور بھارتی اداکارہ اور آئٹم گرل سنی لیون کرینہ کپور کے ریڈیو شو کی پہلی مہمان بنیں گی۔ دونوں اداکارائوں نے پچھلے دنوں ممبئی کے اسٹوڈیو میں شو کی ریکارڈنگ بھی کرائی ہے اور ایک دوسرے سے کیریئر، شادی اور بچوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اگرچہ دونوں مشہور شخصیات نے ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیا ہے، لیکن ریڈیو شوکی ریکارڈنگ کے دوران کرینہ کپور اور سنی لیون نے ایک ساتھ کافی اچھا وقت گزارا۔ پروگرام کی دیگر تفصیلات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کچھ روز میں بتا دی جائیں گی۔

مداحوں کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور کو بھی اس شو کا بے چینی سے انتظار ہے۔