ننھے نواب کی آیا کے ہیں کتنے ٹھاٹھ

September 29, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے ننھے نواب تیمو ر علی خان کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ننھے تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے۔

تیمور علی خان کی آیا کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہیں تاہم انہیں تیمور کے ساتھ اضافی وقت دیے جانے کے بھی اضافی پیسے ملتے ہیں اور اگر ان کے اوور ٹائم الاؤنس کو بھی ملایا جائے تو ان کی تںخواہ بھارتی ایک لاکھ 75 ہزار روپے بنتی ہے۔


اس کے علاوہ وہ خاندان کے ساتھ ہی لگژری کلاس میں اندرون اور بیرون ملک سفر کرتی ہیں جبکہ تیمور کو شہر کی سیر کروانے کیلئے ایک الگ کار بھی انہیں دے رکھی ہے۔

تیمورکی میڈیا میں شہرت نہ صرف اپنے والدین بلکہ شوبز جوڑوں کے تمام بچوں سے بڑھ کر ہے۔

سیف علی خان نے 2012 میں اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی اور 20دسمبر 2016 میں ان کے ہاں تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی۔

رواں سال دسمبر میں تیمور علی خان کی دوسری سالگرہ منائی جائے گی۔