چھاتی کے کینسرپر ’پنک ربن‘ مہم کا آغاز کل سے ہوگا

September 30, 2018

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے پنک ربن مہم چلائی جائے گی،جو یکم سے7 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک خاتون چھاتی کے کینسر کے خطرے سے دوچار ہے، ملک بھر میں ایک کروڑ 2 لاکھ خواتین کو چھاتی کا کینسر لاحق ہونے کا شدید خطرہ ہے۔

چھاتی کا کینسر ہر سال پاکستان میں 40 ہزار اموات کا باعث بنتا ہے، جنوبی ایشیا میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ پاکستان میں ہوتا ہے۔

اس سال چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کے لیے پنک ربن مہم کا عنوان ہےکہ ’نویں عورت کو بچاؤ‘۔