سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ، پاکستان نے فیئر ٹرافی حاصل کرلی

October 03, 2018

انٹرنیشنل سوکا فیڈیشن کے زیر اہتمام پُرتگال کے شہر لسبن میں کھیلے جانے والے سوکا ورلڈ کپ کے فائنل میں جرمنی نے پولینڈ کو 1-0سے شکست دے کر دنیا میں پہلی بار کھیلی جانے والی اسمال سائیڈڈ فٹبال کی عالمی چمپئن بن گئی۔فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کے نکلاس کوہلے نے کیا۔

پاکستان کو جیوری نے فیئر پلے ٹرافی کا حقدار قراردیا۔ ایونٹ میں 32ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔ پہلے سیمی فائنل میں پولینڈ نے پر تگال کو 2-1اور جرمنی نے روس کو 4-3سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ تیسری پوزیشن روس نے حاصل کی۔

فائنل کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے صدر شاہ زیب محمود ٹرنک والا نے فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کئے۔

چیئرمین ورلڈ گروپ اور پیٹرن ان چیف لیثررلیگس محمود ٹرنک والا اور آئی ایس ایف اے کے وائس چیئرمین شاہ زیب ٹرنک والا کی کوششوں کی بدولت پاکستان کو سوکا ورلڈ کپ کھیلنے کا تاریخی اوریادگار موقع ملا۔

پاکستان گروپ’بی‘ میں اسپین، روس اور مالڈوا کے ہمراہ موجود تھیں۔ پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا لیکن انہیں اپنے تینوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پہلی بار قومی ٹیم کا عالمی سطح کے ٹورنامنٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

فتح و شکست سے قطع نظر پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے تمام ماہرین کوحیران کردیا۔

فیفاورلڈ کپ کا فائنل رائؤنڈ کھیلنے والا ملک مصر اور پاکستان کے مقابلے میں فیفا درجہ بندی میں نمایاں جگہ حاصل کرنے والی بھارت کی ٹیموں کو پہلے مرحلے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کو شاندار ڈسپلن اور عمدہ کارکردگی پر میگا ایونٹ کی جیوری نے ان کا انتخاب فیئر پلے ٹرافی کیلئے کیا جو قومی ٹیم کی اپنی پہلی انٹری میں کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔

ٹرنک والا فیملی نے ایشیائی سطح پر اسمال سائیڈڈ فٹبال کو فروغ دینے اور اسے مقبول عام بنانے کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے اور جلد ایشیاءکے کونے کونے میں لیثررلیگس کو متعارف کرایا جائے گا اور ایشیا کپ کا جلد انعقاد بھی ان کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستان کیلئے اس ایونٹ کا حصہ بننا ہی کسی اعزاز سے کم نہیں۔