مزدروں کی کمی دور کرنے کے لیے ’’مستری روبوٹ ‘‘ تیار

October 08, 2018

جاپان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (اے آئی ایس ٹی) کے ماہرین نے بڑی مہارت سے ایک انسان نما مستری روبوٹ تیار کیا ہے جو تعمیرات کے کام کرسکتا ہے۔اس نئے روبوٹ کو’ ’ایچ آر پی فائیو پی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں موٹروں کو بڑھا کر انسانوں کی طرح لچک دار بنایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ سست روی سے کام کرتا ہے لیکن اس میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن ماہرین کاکہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ روبوٹ تیزی سے کام کرنے کے قابل ہو جائےگا ۔

اس طرح یہ بلڈنگ اور دفاتر سازی میں انسانوں کی مدد کرسکتا ہے اور آزادانہ طور پر بھی اپنا کام انجام دے سکتا ہے۔ اس سے قبل ہم کارسازی اور دیگر کارخانوں میں بھی روبوٹس دیکھ چکے ہیں۔دوسری جانب روبوٹک تھری ڈی پرنٹرز بھی حیرت انگیز کام کررہے ہیں جسے آٹومیشن کا ایک نیا روپ کہا جاسکتا ہے۔