جاپان کے چڑیا گھر میں ٹائیگر کا حملہ، ملازم ہلاک

October 10, 2018

جاپان کے زولوجیکل پارک میں سفید ٹائیگر نے حملہ کر کے چڑیا گھر کے ملازم کو ہلاک کردیا۔

حکام کے مطابق سفید ٹائیگر نے حراکاوا زولوجیکل پارک میں ملازم پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ، ملازم کوٹائیگر سے آزاد کرانے کیلئے انتظامیہ کو ٹائیگر کو گولی مار کر بیہوش کرنا پڑا۔

حملے میں 40 سالہ ملازم کی گردن پر گہرے زخم آئے، جس کے باعث وہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔