سات وکٹوں کا حصول آسان نہیں، امید ہے ہم جیت جائیں گے، عباس

October 11, 2018

فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ دبئی میں سات وکٹوں کا حصول آسان نہیں ہے لیکن ہم نے جس طرح آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سخت محنت کی ہے۔مجھے امید ہے کہ پاکستان سات کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیت لے گا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


کوشش ہوگی کہ لنچ پر بقیہ سات وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ میچ جیت جائیں۔پچ میں اب بھی بولروں کے لئے مدد موجود ہے۔میں اس ٹیسٹ میں پریشر میں نہیں ہوں بلکہ آسٹریلیا والے مجھے کھیلتے ہوئے دباو میں لگ رہے ہیں اس لئے وہ پلان کرکے آرہے ہیں۔بدھ کو دبئی میں پریس کانفرنس میں محمد عباس نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں۔میں نے پچ پر کریز کا درست استعمال کیا اور اس سے مجھے کامیابی ملی۔امید ہے کہ ہم سیریز میں برتری کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ کھیلنے ابوظہبی جائیں گے۔عباس نے کہا کہ یاسر شاہ کا ریکارڈ برابر کرنا چاہتا ہوں۔تاکہ کم ٹیسٹ میں پچاس وکٹیں حاصل کروں۔سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ چاہیں تو دیگر فارمیٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں۔