آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکیج پر رضا ربانی کا توجہ دلائو نوٹس

October 12, 2018

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ربانی نےآئی ایم ایف کے بیل آئوٹ پیکیج پر توجہ دلائو نوٹس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا ہے ۔

رضا ربانی نے توجہ دلائونوٹس میں کہا ہے کہ اطلاعات ہیں آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکیج میں وفاق کاریونیوبڑھانےکی شرط سامنے آرہی ہیں۔

پی پی رہنما نے این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرائط پروفاقی وزیر خزانہ ایوان کو آگاہ کریں ۔