’’جولیانے مور‘‘ فٹنس اور خوبصورتی کی مثال

October 13, 2018

2014 میں جولیانے مور نے ہالی ووڈ سینما کا سب سے بڑا اعزاز یعنی آسکر ایوارڈ فلم ’’اسٹِل ایلس ‘‘میںلاجواب اداکاری کے ذریعے اپنے نام کیا تھا۔ ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’’ بیل کانتو ‘‘ ہے ،جس کے ٹریلر نے دھوم مچا رکھی ہے۔ جولیانے مور انڈسٹری میں’’ سوشی فش‘‘ کے نام سے مشہور ہے کیونکہ اس کی جِلد مچھلی کے سفیدگوشت کی طرح بے عیب ہے۔ اب یہ پتہ چلانا رہ گیا تھا کہ وہ واقعی مچھلی کھا کھا کر ایسی ہوگئی ہے یا اس کی جِلد قدرتی طور پر ایسی ہی ہے۔ اس کا اعتراف جولیانے مور نے کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ اور اس کا شوہر سوشی شوق سے کھاتے ہیں۔ آئیے جولیانے کی فٹنس اور جِلد کی خوبصورتی کے راز جانتے ہیں۔

سن اسکرین ، موئسچرائزر اور ریٹینر

جولیانے کو وہ موئسچرائزر پسندہے جس میں SPFہو۔ اور موئسچرائزر میں ہی سن اسکرینہو تو کیا کہنے !۔بقول جولیانے، ’’یہ بہت آسان ہے ، اگر SPF15ہے تو آپ کو اس میں اپنا SPFمل جاتاہے، ہاںالبتہ اگر آپ ساحل سمندر پر ہوںتو پھر یہ کافی نہیںہوتا۔ رات سونے سے قبل میںآئی کریم ، موئسچرائزر اور ریٹینر ضرورلگاتی ہوں۔ میںنے لوگوں سے سنا ہے کہ میںتوہمیشہ ریٹینراستعمال کرتی ہوں، جی ہاں، شاید ہی کوئی رات ہو جب میں نے اسے استعمال نہ کیا ہو، اگر کسی رات بھول جائوں تو مجھے بہت افسوس ہوتاہے‘‘۔

یوگاہی سے سب کچھ ہوگا

اشتنگا یوگا میں چاہے آپ کھڑے ہو کر آسن کریںیا بیٹھ کر، اس میں اپنے پیروں کو اٹھا کر سرتک لے جانا ہوتاہے اور اس قسم کے یوگا کو جولیانے اپنے لیے بہت اہم سمجھتی ہیں۔ جب وہ تیس کی عمر کے لگ بھگ تھیںتو وقفے وقفے سے یا جب وقت ملےیوگا کرتی تھیں۔ لیکن جب ان کو اپینڈکس ہوا تو اس سے شفایابی میںانہیںکافی وقت لگا تب انہیںاحسا س ہوا کہ جسم کو حرکت میںرکھنے میںبرکت ہے ، تب سے یوگا ان کی زندگی کا حصہ بن گیا۔ تاہم اس کا مطلب یہ بھی نہیںکہ وہ روازنہ یوگا کرتی ہیں،البتہ ہفتے میں چار دن کا معمول انہوں نے ضرور بنا رکھا ہے۔ جولیانے نے اشتنگا کے کے ساتھ ساتھ آینگر یوگا بھی شروع کردیا ہے، جس میں دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھ کر پورے جسم کو ہوا میںمعلق رکھنا پڑتاہے۔جولیانے کو ایکوپنکچر بھی پسند ہے اور اگر ان کی کمر میں درد ہورہا ہوتو وہ کائرو پریکٹر ( جو ادویات کے بجائے عضلات کو دباکر علاج کرتے ہیں)کے پاس بھی جانے کاسوچتی ہیںلیکن یوگا کو ہی بہتر گردانتی ہیں۔ اس کی وجہ سے انہیںکمر درد وغیرہ جیسے مسائل کا سامنا نہیںکرنا پڑتا۔ کانز فلم فیسٹیو ل میںوہ یوگا نہیںکرپاتیں، نیویارک میںہوتی ہیںتو پیدل بہت چلتی ہیں۔

لپ گلو زیا لپ اسٹک

لپ گلوزکے بجائے جولیانے لپ اسٹک کو پسند کرتی ہیں اور تھوڑی سی لپ اسٹک اپنے گالوںپر لگا کر خوبصورت دوشیزہ بننے کی کوشش کرتی ہیں۔

سیرم یا آئل

جولیانے کی ترجیح آئل ہے ، سیرم شاید ان کی جِلد کو موافق نہیںآتا۔ دیگر خواتین بھلے ہی اسے پسند کرتی ہوںلیکن ان کے چہرے پر سیرم سے زیادہ آئل کام کرتاہے۔

اسموکی آئیز یا سرخہونٹ

جولیانے کو اسموکی آئیز پسند ہیں کیونکہ ان کے ہونٹ کچھ خاص نمایاںنہیں ہیں۔

ریڈ یا نیوڈ مینی کیور

جولیانے کو نیوڈ مینی کیور اس لیے پسند ہے کہ اس سے ان کے پیر قدرتی خوبصورت دکھائی دیتے ہیں اور گہرے رنگ کی نیل پالش لگا سکتی ہیں۔

جولیانے مور کی فلمو گرافی

جولیانے مور کی مشہور فلموںمیں بوگی نائٹس، جراسک پارک:دا لوسٹ ورلڈ(1997ء) ،منگولیا (1999ء)،ایوولیوشن (2001ء)، دی آورز(2002ء)، چلڈرن آف مین (2006ء)، سِکس سولز (2006ء)،دی ہنگر گیمز موکنگ جے(2014ء)، دا سیونتھ سن (2014ء) اور کنگز مین:دا گولڈن سرکل (2017ء) شامل ہیں۔