رحیم یار خان: مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

October 13, 2018

رحیم یارخان میں ولہار ریلوے اسٹیشن پر ایک مال گاڑی پٹری سے اترگئی۔

پاکستان ریلویز کے ذرائع کے مطابق مال گاڑی کے پٹری سے اترنے کے باعث کراچی جانے والا ریلوے ٹریک بند ہوگیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

پاکستان ریلویز کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریک کو کلیئرکرنے کا کام جاری ہے، جبکہ مسافر گاڑیوں کو لوپ لائن سے گزارا جا رہا ہے۔