ہالی ووڈڈرامہ فلم ’دی ڈارک‘ کانیا ٹریلر جاری

October 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈڈرامہ فلم ’ دی ڈارک‘کانیاٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

ہالی ووڈہاررڈرامہ فلم دی ڈارک (The Dark) کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جسٹن پی لینج کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکی اور نابینا لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جن کی ملاقات ایک جنگل میں ہوتی ہے جو کہ دوستی میں بدل جاتی ہے۔

بعد ازیہ دوستی خوفناک صورت اختیارکرلیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں نادیہ الیگژینڈر،ٹوبی نکولز،کارل مارکووکس،اسکاٹ بیوڈن اور سارہ مرفی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلورین کروگل اور ڈینی کروز کی مشترکہ پروڈیو س کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔