مدرسہ طیبات للبنات گلشن اقبال میں عالمہ کورس کا آغاز

October 15, 2018

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جامعۃ الدراسات الاسلامیہ سے متصل مدرسہ طیبات للبنات گلشن اقبال میں خواتین کے لیے 2 سالہ عالمہ کورس میں داخلے شروع ہوگئے۔ دو سال پر مشتمل دینی کورس میں ترجمہ و تفسیر قرآن، حدیث، عربی گرائمر، سیرت النبیﷺ و سیرت صحابیات، تجوید القرآن، مسنون دعائیں و اذکار، اسلامی عقیدہ و منہج سمیت دیگر موضوعات پر اہم کلاسز ہوں گی۔ عالمہ کورس کی کلاسز صبح 9 سے 1 بجے تک مدرسہ طیبات للبنات گلشن اقبال میں ہوں گی۔ جامعۃ الدراسات الاسلامیہ کے ناظم مولانا ابو الخیر کا کہنا ہے کہ عالمہ کورس کے انعقاد کا مقصد خواتین کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔ دو سال پر مشتمل کورس کی نگرانی ماہر معلمات اور جید علمائے کرام کریں گے۔ انہوں نے طالبات و خواتین سے اس اہم ترین علمی کورس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔