جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے7 رکنی انتظامی کونسل قائم

October 16, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) حکمران جماعت کے انتخابی منشور کے مطابق جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں پیشرفت کے لیے آئینی ترمیم لانے کی بجائے 7 رکنی انتظامی کونسل بنا دی گئی ، طاہر بشیر چیمہ سربراہ ہونگے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فیکیشن جاری کیا جائیگا ، جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی ممبر ہونگے ۔ وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد کونسل کے قیام کا اعلامیہ ( نوٹی فیکیشن ) جاری کر دیا گیا ہے ۔ انتظامی ( ایگزیکٹو ) کونسل بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مشاورت کی گئی ہے اور اس میں جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی کو شامل کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ سابقہ پنجاب اسمبلی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرار داد کی اتفاق رائے سے منظور کر چکی ہے یہ قرار داد یہاں قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں موجود ہے ۔ ا