ضمنی الیکشن کی شفافیت نے حکومت پر عوام کا اعتماد بڑھا دیا ہے ،اعجاز عالم آگسٹین

October 16, 2018

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے انعقاد میں شفافیت نے تحریک انصاف کی حکومت پر عوام کا اعتماد بڑھا دیا ہے کیونکہ ماضی میں ہمیشہ انتخابات میں حکومتی مشینری کا استعمال کا الزام لگتا رہا ہے مگر حالیہ ضمنی الیکشن میں حکومت کا کردار سراہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم زینب کا قاتل ایک درندہ صفت انسان ہے اور کسی بھی طور انسان کہلانے کا حقدار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی وزیر نے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں اقلیتی نمائندگان سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔