جناح ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینوں کے خراب ہونے پر تحریک التوائے جمع

October 16, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر،لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے جناح ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینوں کے خراب ہونے کے خلاف ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جناح ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنے ہے مریض مہنگے داموں پرائیوٹ ٹیسٹ کروانے پرمجبور ہیں سی ٹی سکین مشینوں کی بروقت مینٹی نینس نہ ہونے سے مشینیں اکثر خراب رہتی ہیں۔