عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی فیس میں بھی اضافہ

October 18, 2018

سرگودھا (نامہ نگار) ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی فیس میں اضافہ کردیا گیا ہے بائیو میٹرک تصدیق فیس قبل ازیں 1050روپے تھی جو ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث بڑھا کر 1130 روپے کردی گئی جس پر عمرہ زائرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز نئے طرح کے ٹیکس عوام کیلئے تکلیف دہ ہیں۔