کراچی: فارم ہاؤس پر چھاپا، اسلحہ، شراب برآمد، ملازم گرفتار

October 18, 2018

کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے میں پہلے پولیس نے خفیہ اطلاع پر غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تاہم بعد میں اسلحہ کو لائسنس یافتہ قرار دیا، جبکہ پولیس کسی اسلحہ کا لائسنس میڈیا کو نہ دکھا سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ غیر قانونی اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا جس کے دوران فارم ہائوس کی تلاشی کے دوران مختلف اقسام کا اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں بھی ملیں، چھاپے کے دوران پولیس نے 18 ملازمین کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا جبکہ حراست میں لئے افراد کے پاس سے شراب کی 8 بوتلیں بھی ملیں، تاہم بعد میں پولیس نے اسلحہ قانونی قرار دے دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تمام اسلحہ لائسنس یافتہ ہے اور جن افراد سے شراب کی بوتلیں ملیں وہ غیر مسلم ملازم ہیں تاہم پولیس میڈیا کو کسی بھی اسلحہ کا لائسنس نہ دکھا سکی۔