پی ٹی اےکو 20اکتوبر کے بعد موبائل فون بلاک نہ کرنیکی ہدایت

October 19, 2018

اسلام آباد(صباح نیوز) سینٹ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو 20اکتوبر کے بعد موبائل فون بلاک نہ کرنے کی ہدایت کردی۔کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر روبینہ خالد نے نکتہ اٹھایا کہ معاملے پر پی ٹی اے حکام وضاحت کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے کمیٹی شروع ہوئی ہے، وزیر انفار میشن ٹیکنالوجی اجلاس میں نہیں آئے، اگر وفاقی وزیر نہیں آتے تو ان کے خلاف تحریک استحقاق لائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے 20اکتوبر سے غیر رجسٹرڈ اور اسگل شدہ موبائل فون بند کرنے کے حوالے سے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پراسیس کے لیے نیا سسٹم لانچ کیا جارہا ہے۔ اجلاس کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو موبائل فون بلاک نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے موبائل کمپنیوں سے آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔کمیٹی نے یہ ہدایت بھی کہ اسمگل شدہ اور ڈوپلیکٹ موبائل ڈیوائسز کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی مہم چلائی جائے۔