متحدہ قومی موومنٹ سے کوئی تعلق رہا نہ کبھی ہوسکتا ہے،آفاق احمد

October 19, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے دور دیکر کہا ہے کہ میرے حوالے سے جھوٹی اور بے بنیاد خبروں سے اجتناب کیا جائے، میرا متحدہ قومی موومنٹ سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ کبھی ہوسکتا ہے۔ہم جنوبی سندھ صوبے کی تحریک منظم اور بھرپور انداز سے چلا رہے ہیں جس میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے کیونکہ جنوبی سندھی صوبہ کسی ایک قوم یا زبان بولنے والوں کے بجائے سندھ کے چالیس فیصد حصے میں بسنے والی تمام قومیتوں کا صوبہ ہوگا جس میں اکثریت کو اقلیت کے حقوق غصب کرنے سے روکا جاسکے گا، وہ جمعرات کواپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،ایک سوال کے جواب میں آفاق احمد نے کہا کہ اگر الطاف حسین پاکستانی پاسپورٹ پر واپس آتے ہیں اور انہیں سرکاری ایجنسیاں کلیئر کردیتی ہیں اور وہ مہاجر قومی موومنٹ کو بحال کرتے ہیں تو ہم انکی پارٹی انکے حوالے کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ عامر خان سے ملاقات کیخبر جھوٹ ہے جس کی میںپرزور تردید کرتا ہوں۔