فوٹو گرافی کے جنون میں مبتلا بندر

October 20, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

دلکش مناظر کیمرے میں قید کرنے کے شوقین افراد آپ نے اکثر دیکھے ہونگے تاہم اب اس جنون میں یہ ننھے بندر بھی شامل ہو گئے ہیں ۔

تھائی لینڈ میں ایک سیاح کے کیمرے پر لپکتے یہ بندر تجسس کا شکار تھے کہ جیسے کوئی خزانہ ہاتھ لگ گیا ہو ۔

یہ بندر اب نہ جانے فوٹوگرافی سیکھ رہے ہیں یا اس کیمرے کو اپنی خوراک تسلیم کر رہے تھے ۔

تاہم ویڈیو نے دیکھنے والوں کو ضرور حیران کیا اور اس بندروں کی معصومیت دیکھ کر مسکراتے دکھائی دئیے۔

اس سے قبل روس کے چڑیا گھر میں ایک خاتون اپنے موبائل سے تصاویر لینے میں مصروف تھیں کہ اچانک پنجرے میں قید شرارتی بندر کو بھی سیلفی لینے کا شوق چڑھا اور اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ خاتون کا موبائل چھیننے لگا۔

یوں موبائل فون چھیننے کی بھرپور کوشش کرتے بندر کے دلچسپ اندازسے خاتون سمیت وہاں موجود دیگر افراد بے حد محظوظ ہوئے اور یہ منظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔