• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بس چلانے والے بندر کی ویڈیو وائرل ، بھارتی ڈرائیور معطل


بنگلور (جنگ نیوز ) بھارت میں بندر سے بس چلوانے والے ڈرائیور کو معطل کر دیا گیا ، ایک روز قبل ہی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی ،جس میں ایک پالتو بندر بس کے سٹیرنگ پر بیٹھا بس چلانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ 36سالہ ڈرائیور مسکرا رہا ہے اور بس چلاتے بندر کو تھپکیاں دے رہا ہے،بس میں موجود 30مسافروں میں سے کسی نے شکایت نہیں کی بلکہ ویڈیو کو مذاق کے طور پر لیا گیا ،ٹرنسپورٹ حکام نے ویڈیو کا نوٹس لیا اور کہا کہ بندر ایک جنگلی جانورہے اس پر بھروسا کر کے کئی زندگیاں داو پر نہیں لگا ئی جا سکتیں۔

تازہ ترین