سمندر پر بنا طویل ترین پل افتتاح کے نزدیک

October 20, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


سمندر پر بننے والا دنیا کا طویل ترین مکاو برج آئندہ ہفتے کھول دیا جائے گا۔

چینی میڈیا کےمطابق 55کلومیٹر طویل مکاو برج 24 اکتوبر کو کھولا جائے گا،برج کی تعمیر کا آغاز 15 دسمبر 2009 میں کیا گیا۔

55کلو میٹر طویل اس پُل میں6 اعشاریہ 7 کلومیٹر کی ٹنل بھی بنائی گئی ہے جس کے علاوہ باقی 22اعشاریہ 9 کلو میٹر کے مرکزی برج کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار لائیٹنگ سے لے کر بہترین لینز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری کیلئے انجینئرز نے8سالوں سے زائد عرصے تک لگاتار محنت کے بعد یہ پلان تیار کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا۔

برج سے ہانگ کانگ اور زوہائی کے درمیان راستہ 3 گھنٹوں سے سمٹ کر صرف 30 منٹ ہو جائے گا۔