پولیس سے بدتمیزی کرنیوالی خاتون کا جوڈیشل ریمانڈ

October 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ڈاکٹر شہلا شکیل سیٹھی کی درخواست ضمانت مسترد، عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔

تفتیشی افسر کو ملزمہ کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت، جج نے ریمارکس دیئے کہ صحت مند ہونے کی صورت میں ملزمہ کو جیل بھجوا دیں، اگر ڈاکٹر تجویز کریں تو اسپتال میں داخل کرا دیں۔

اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون کو آج گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہلا شکیل سیٹھی امریکا میں ڈاکٹر رہی ہیں اور حال ہی میں وطن واپس آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ڈاکٹر شہلا شکیل سیٹھی کو اسلام آباد کی سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پولیس اہلکار کو دھمکانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں اے ایس آئی طاہرفاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹرشہلا بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو جانا چاہتی تھی، روکنے پرخاتون نے اہلکاروں کے ساتھ گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔