وزیراعظم نے تھر میں طبی سہولتوں کے فقدان کا نوٹس لے لیا

October 22, 2018

اسلام آباد(آئی این پی‘آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے تھر میں طبی سہولتوں کے فقدان کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے تھر کے لیے دو جدید ترین موبائل اسپتال اورچار ایمبولینس فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہےجبکہ وفاقی حکومت نے تھری باشندوں کیلئے 40ہزارصحت کارڈجاری کرنے کابھی فیصلہ کیا ہے ‘ وزیر اعظم نے تھر کے اسپتال میں ڈاکٹروں کی دستیابی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔