مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ہندوستانی فوج نے مظالم کی انتہا کر دی‘ شمس الرحمان سواتی

October 22, 2018

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی شہ رگ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ہندوستان کی بزدل فوج نے ظلم کی انتہا اور کشمیر کے غیور عوام نے ان مظالم کیخلاف قربانیوں کی عظیم مثال قائم کر دی ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مقبوضہ وادی کے عوام کے سفیر کا کردار ادا کیا‘ 27اکتوبر کو آبپارہ اسلام آباد میں سنیٹر سراج الحق کی زیرقیادت کشمیر مارچ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ عوام اپنے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور پاکستان کی بقاء کیلئے اس ایونٹ میں بھرپور شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے زونل و تحصیل امراء، برادر تنظیمات کے سربراہان و دیگر ذمہ داران کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ، نائب امراء ضلع راجہ محمد جواد، امتیاز علی اسلم، چوہدری عطاء ربانی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان، صدر جے آئی یوتھ سردار تفہیم اعظم سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں کشمیر مارچ کی تیاریوں سمیت تنظیمی، سیاسی و دعوتی امور کا جائزہ لیکر آئندہ کے حوالے سے پلان مرتب کیا گیا۔