آئی ایف جے کا صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے کنونشن کا مطالبہ

October 24, 2018

کراچی ( نیوز ڈیسک) انٹرنشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دنیا بھر میں سا منے آنے والے غم و غصے پر صحافیوں کے حقوق کی مزید خلاف ورزی ہونے سے روکنا ہے۔ آئی ایف جے کے سربراہ انتھونی بیل اینگر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے ابتدائی اجلاس میں گریس، روس، پاکستان، پیرو، اٹلی اور تونیسیا سمیت 15 ممالک اکھٹے ہوگئے۔ واضح رہے کہ آئی ایف جے 134 ممالک کے 6 لاکھ صحافیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ آئی ایف جے کا یہ اقدام سعودی صحافی کا استنبول میں سعودی سفارتخانے میں ہونے والے قتل کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔