’’منی مارکیٹ سسٹم سے اضافی سرمایہ نکال لیا‘‘

October 25, 2018

اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم سے اضافی سرمایہ نکالا ہے، سرمایہ حکومتی تمسکات فروخت کرکے نکالا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہےکہ منی مارکیٹ سسٹم سے 383 ارب روپے نکالے ہیں۔ اضافی سرمایہ 8 روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں مارکیٹیبل ٹریژڑی بلز فروخت کرکے نکالا گیا ہے۔

بلز 8اعشاریہ 45فیصد سالانہ شرح سود پر فروخت کئے گئے ہیں۔