پریمیئر لیگ فٹ بال:سوئی سدرن نے کے الیکٹرک کو ہرادیا

October 28, 2018

محمد لال اور محمود خان کے کھیل کے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کی بدولت سوئی سدرن گیس نے پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کراچی الیکٹرک کو شکست دیدی۔

پہلے ہاف میں کے الیکٹرک کی ٹیم چھائی رہی لیکن دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں سوئی سدرن نے لگاتار دو گول کرکے کھیل کا نقشہ بدل دیا۔ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے درمیان میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔

کراچی الیکٹرک کی ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔ فارورڈز نے پے درپے غلطیاں کرتے ہوئے ان مواقعوں کو ضائع کیا۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی لیکن گول کرنے میں کسی کو بھی کامیابی حاصل نہ ہوئی۔

بالآخر ایک بہترین موو پر محمد لال نے 88 میں منٹ میں گول کرکے سوئی سدرن گیس کو ایک صفر کی برتری دلائی اور محمود خان نے انجری ٹائم میں خوبصورت گول کرکے ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔ دونوں گول اس قدر اچانک اور آخری لمحات میں تھے کہ کراچی الیکٹرک کو واپسی کا موقع بھی نہ مل سکا۔