تیسرا ٹی 20:پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

November 04, 2018

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور نیوزی لینڈ کے قائد کین ولیم سن میدان میں اترے ۔

سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان پہلے ہی تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت چکا ہے۔

گرین شرٹس آج کے میچ میں آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی وائٹ واش کامیابی کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

کیویز کےخلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری کے ساتھ ہی پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل 11 ویں سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں فخر زمان ،بابراعظم،محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان،فہیم اشرف، عثمان خان شنواری اور وقاص مقصودپر مشتمل ٹیم میدان میں اترے گی ۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے گلین فلپس، کولن منرو،کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹم ساوتھی،ایش سودھی،کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارک چیپ مین، ٹم سیفٹ، لوکی فرگوسن اور سیٹھ رانس میچ کھیل رہے ہیں ۔