صدر کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

November 05, 2018

سپریم کورٹ کے حکم پر صدر کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات ہٹادی گئیں۔

محکمہ انسداد تجاوزات نے ایمپریس مارکیٹ،پارکنگ پلازہ اور پاسپورٹ آفس کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کےموقع پر جمشید ٹائون بلدیہ کی بھاری نفری کے ساتھ پولیس اور رینجرز کے جوان بھی موجود تھے۔

محکمہ انسداد تجاوزات نے فٹ پاتھوں اور ہوٹلوں کے باہر قائم غیر قانونی تعمیرات گرادی اور سامان ضبط کرلیا۔

آپریشن کے دوارن کے ایم سی کے عملے کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،پاسپورٹ آفس کے قریب قائم ہوٹل کے عملے نے مزاحمت کی۔

ایمپریس مارکیٹ کے قریب و جوار کے دکانداروں نے آپریشن کے خلاف کچھ دیر احتجاج کیا اور پھر منتشر ہوگئے۔