میانمار میں منفی استعمال نہیں روک سکے، فیس بک کا ناکامی کا اعتراف

November 07, 2018

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اعتراف کیا ہے کہ وہ میانمارمیں نسل کشی اور سیاسی اختلافات کو ہوا دینے میں فیس بک کا استعمال روکنے میں ناکام رہا۔

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں فیس بک کے غلط استعمال کے حوالے کمپنی نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح فیس بک اپنے پلیٹ فارم سے نفرت انگیز اور گمراہ کن خبروں کے پھیلائو کو روکنے میں ناکام رہا۔ اور کس طرح پورے معاشرے پر اس ناکامی نے منفی اثرات ڈالے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فیس بک، نفرت اور دوسروں کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے ایک آلہ بن گیا ہے اوراسکے ذریعے میانمار کے لوگوں کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر اکسایا گیا۔