حقیقی زندگی کے ٹام اینڈ جیری

November 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ٹام اینڈ جیری کارٹونز میں تو شرارتی چوہے اور نٹ کھٹ بلی کی حرکتوں سے تو سبھی محظوظ ہوئے ہوں گے لیکن اب یہ منظر حقیقت میں بھی دیکھ لیجئے۔

یورپی ملک Luxembourgسے منظر عام پر آنیوا لی اس ویڈیو میں بلی ایک چھوٹے سے چوہے سے ڈر کر فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے تاہم چوہا بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں دے رہا۔

بہادر چوہا بی مانو کو مسلسل ستا رہا ہے اور بار بار بلی کے سامنے آکراسے خوب آڑے ہاتھوں لے رہاہے جبکہ بلی خوفزدہ ہو کر چوہے سے ڈر کر بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اب یہ تو پتا نہیں کہ بلی کا پیٹ بھرا ہوا تھا یا اسے چوہے پر ترس آگیا۔ لیکن شرارتی چوہے کی بہادری کو داد تو دینی ہی پڑے گی جو شیر کی خالہ کو تنگ کرنے سے بھی نہیں گھبرایا۔