ٹھگز آف ہندوستان ایک مذاق بن گئی

November 09, 2018

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی گزشتہ روز دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ایک مذاق بن گئی ہے۔

جس فلم کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا اب اس فلم کا ردعمل سوشل میڈیا پر دیکھیں۔ مداحوں کی ایک بڑی تعداد فلم کی ناکامی پر ناراض نظر آرہی ہے جبکہ کہا جارہا تھا کہ اس فلم میں پہلی مرتبہ عامر خان اور امیتابھ بچن ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں تو فلم بھی سپر ہٹ ہوگی لیکن شائقین کو شدید مایوسی ہوئی کیونکہ فلم اُن کی توقعات پر پوری نہیں اُتری۔

ہدایت کار وجے کرشنا اچاریہ کی فلم ٹھگز آف ہندوستان گزشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ فلم شا ئقین کے دل جیت نہیں سکی۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹھگز آف ہندوستان ہالی ووڈ فلم ’پا ئریٹس آف دی کیرابین‘ کی ناکام کاپی قرار پا ئی ہے۔

عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ کی فلم ٹھگ آف ہندستان کی ناکامی پر شائقین نےاپنے دل کی بھڑاس نکالنے کے لیے سوشل میڈیا پر فلم کے حوالے سے مختلف میمز (memes) اور مزاحیہ تبصرے شیئر کیے ہیں جو وائرل ہوگئے ہیں، دوسری جانب کچھ لوگ اس فلم کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں۔



سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے عالیہ بھٹ کی روتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’20 منٹ ٹھگز آف ہندوستان دیکھنے کے بعد ناظرین ۔‘ ابھیشک کمار نامی صارف نے شاہ رخ خان کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کترے ہوئے لکھا کہ ’شائقین فلم کے ابتدائی جائزے کے بعد تھیٹر مالکان سے رقم کی واپسی کی درخواست کرتے ہوئے۔‘



ایک صارف نے عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کی ایک تصویر جاری کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’فلم ٹھگز آف ہندوستان دیکھنے کے بعد تھیٹر میں ناظرین کا ردعمل ۔ ‘ دوسرے صارف نے بھی ایک تصویر شیئر کی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد کنویں کی طرف جارہی ہے اور لکھا کہ ’لوگ ٹھگز آف ہندوستان دیکھنے کے بعد تھیٹر سے باہر آتے ہوئے۔‘




اسی طرح ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’15 منٹ ٹھگز آف ہندوستان دیکھنے کے بعد تھیٹر میں ناطرین کاحال۔‘ دیپ ولیشاہ نامی صارف نے فلم کا مذاق اُڑاتے ہوئے امیتابھ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ فلم میں درمیان میں شائقین فلم کا ردعمل۔


دوسری جانب فلم کی حمایت میں سامنے آنے والے شائقین کا کہنا ہے کہ یہ فلم عامر خان کے کریئر کی بہترین فلم ہے۔ اس میں ہر چیز کمال کی ہے اور یہ ایک شاندار فلم ہے۔ ‘


ایک اور صارف نے کہا کہ انہیں ٹھگ آف ہندوستان انتہائی پسند آئی ہے، انہوں نے دوسروں کو بھی یہ فلم دیکھنے کا مشورہ دے ڈالا۔