• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ بھارتی پرستاروں کو بھی متاثر نہیں کر سکی


کراچی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکا ر مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستا ن‘‘ شا ئقین کے دل جیت نہیں سکی، ہدایت کار وجے کرشنا اچاریہ کی سال کی متوقع کامیاب فلم، ہالی ووڈ فلم
’پا ئریٹس آف دی کیرابین‘ کی ناکام کاپی قرار پا ئی ہے،

شرکا کا کہنا ہے کہ اس فلم کا اسٹوری پلاٹ بہت کمزور ہے ، فلم ساز کی ڈائریکشن بدحا لی کا شکا ر ہے،فلم میں عا مر خا ن اور بگ بی کا کردار ان کے تما م کردارو ں میں سے غیر معمو لی ہے تاہم فلم کے ناکام اسکرپٹ کے با عث فلم مستحکم تو قعا ت پر پورا اترنے میں نا کام رہی ہے۔ 

فلم کی ریلیز سے اب تک ٹھگ آف ہندوستا ن کو سما جی رابطو ں کی ویب سا ئٹ پر شدید تنقید کا سا منا ہے ، فلم کی نا قص کہانی اور ڈائر یکشن نے نا قدین اور پرستار و ں کےدرمیان نئی بحث چھیر دی ہے۔ فلم بینوں نے اسے دیکھنے کے بعد محسوس کیا کہ انہیں ٹھگ لیا گیا ہے۔

فلم کا آغا ز انیس ویں صدی کے دورکی جنگ کی عکاسی کرتا ہےجو  بر طا نو ی ایسٹ انڈیا کمپنی اور برصغیر کے باغیو ں کے درمیان  ہے۔ فلم کے مرکزی کردار عا مر خا ن اور امیتا بھ بچن ہیں ، فلم میں بگ بی خدا بخش جہازی اورعا مر خا ن فرنگی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

فلم کے مرکز ی حریف مسلمان ہیں جو رسمی طو ر پر ہندئو ں کے طرز عمل کی عکا سی کرتا ہے۔

نا قدین کے مطا بق فلم کو کامیاب بنا نے کیلئے محض لیڈ اداکارو ں کی اعلی ترین پرفارمنسز اور فلم کا بجٹ ہی کا فی نہیں بلکہ ایک اچھی اور دلکش کہا نی کی عکاسی بھی ضروری ہے جسکا فلم میں شدید فقدان ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین